درگاہ حضرت شاہ بلاول نورانیؒ میںدہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،سنی تحریک

اتوار 13 نومبر 2016 20:10

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، ملک عبدالرئوف اورصاحبزادہ نعیم رضانے درگاہ حضرت شاہ بلاول نورانیؒ میںدہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ سر اُٹھا رہے ہیں، ملک میں ایک بار پھرمزارات اولیاء کے خلاف سازشیں شروع ہو گئیں ہیں، مزرات اولیا ء کی سکیو رٹی سے قطعاًً مطمئن نہیں ہیں،حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے ملکی سا لمیت کو دائو پر لگا دیا ہے،حکومتی محکمہ اوقاف درگاہوں سے نذرانے وصول کرتا ہے،تو زائرین کے جان و مال کی حفاظت کیوں نہیں کرتا وفاقی وزیرداخلہ کی کالعدم جماعتوں سے ملاقات کے بعددہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہوئے ہیں،وزیرداخلہدہشتگردوںکے سہولت کاروںسے ملاقاتیں کریں گے تو دہشتگردی کیسے ختم ہو گی ملکی سلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے، دہشت گردوں سے کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے،حکومت نما ئشی اقدامات کی بجا ئے دہشت گردوں کے خلا ف مو ثر حکمت عملی اختیا ر کر ئے،سانحہ درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانیؒ کے محرکات کو بے نقاب کیا جائے،سنی تحریک کے رہنمائوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔