وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ترقی او ر خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے،ڈاکٹر درشن

مسلم لیگ(ن) کا دور عوامی خدمت کی ایک نمایاں مثال ہے، رکن قومی اسمبلی

اتوار 13 نومبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام اور ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے بُری طرح مستردکیا ،پوری قوم میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر درشن نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کے اندر خدمت اور مفاہمتی سیاست کو فروغ دیکر انتقام اور کرپشن کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کا سابقہ دور بھی عوامی خدمت کی ایک نمایاں مثال تھا اور اب بھی عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف غنڈہ گردی کی سیاست کرناچاہتی ہے ،صاف شفاف سیاست کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن)کاطرہ امتیاز ہے،جھوٹ کے پلندے بنانے سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں ،دھرنوں اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ہے، عمران خان کی باری کبھی نہیں آئے گی۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کہاکہ موجودہ حکومت بہتر حکمت عملی کے تحت پاکستان کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہے اور یہ ہماری بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ دنیا پاکستان کو ابھرتی معیشت قرا ر دے رہے ہیں ۔