نوشہرہ آضا خیل پولیس کا کسٹم موبائل سکواڈ کے رشوت خور عملے کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 13 نومبر 2016 20:00

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) نوشہرہ آضا خیل پولیس نے نوشہرہ کسٹم موبائل سکواڈ کے رشوت خور عملے کے خلاف افغان ٹریلرز کے ڈرائیور وں کی شکایت پر کسٹم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔ آضا خیل پولیس نے افغانستان سے کوئلہ لانے والے غیر ملکی شہریوں صالح محمد اور دیگر پر تشدد اور زبردستی رشوت وصول کرنے کی شکایت پر کسٹم اہلکار وں حوالدار تنویر محمد اسلم شاہ وس ظفر اور انسپکٹر ممریز کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔

پولیس کی اہلکاروں کی گرفتاریوں کے خلاف کسٹم موبائل سکواڈ انٹی سمگلنگ کے دفتر پر چھاپہ لیکن رشوت خور اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس سٹیشن آضا خیل میں SHOعبد الولی خان نے افغانستان سے پاکستان کوئلہ لانے والے غریب ڈرائیوروں صالح محمد شربت گل اور دیگر پر تشدد کرنے اور کسٹم عملے کے اہلکاروں حوالدار تنویر محمد اسلم شاہ وس جاوید ظفر پر 200تا 1000ہزار روپے ڈرائیوروں سے رشوت وصول کرنے اور کسٹم دفر میں ڈرائیوروں کو دو دن تک حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ درج کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کے کسٹم سپر ٹنڈنٹ امتیاز آفریدی ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ اشرف نور انسپکٹر ممریز کی نگرانی میں آمانگڑھ جی ٹی روڈ پر نوشہرہ کسٹم موبائل سکواڈ کے دفتر کے سامنے کسٹم اہلکاروں تنویر محمد اسلم جاوید ظفر نے سر عام رشوت وصولی کا دھندہ گرم کیا ہوا اور سمگلنگ شدہ غیر ملکی کپڑا چائے الیکٹرانکس اشیاء سے بھری ہوئی ٹریلر وں کے قافلے کے ذریعے آزادانہ سمگلنگ جاری ہے جس سے FBRکو ماہانہ دس ارب ڈالر کا ریوینیو کی مد میں نقصان پہنچ رہا ہے رشوت وصولی کے لئے پرا ئیویٹ مزدور مرزا رحمت شوکت عرف شوکتے گزشتہ پچیس سال سے نوشہرہ کسٹم موبائل سکواڈ کی وردی میں ملبوس ہو کر قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں میں سمگلروں سے بھتے وصول کر رہے ہیں نوشہرہ کسٹم موبائل سکواڈ نے جی ٹی روڈ پر دو ناکے لگا رکھے ہیں ایک ناکے پر کسٹم سپاہی جاوید کلیکٹر کسٹم ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم پشاور کے نام پر بڑے سمگلروںسے منتھلی کی مد میں ماہواریاں اکھٹی کرکے سپر ٹنڈنٹ امتیاز آفریدی کے حوالے کرتا ہے جبکہ دوسرے سکواڈ میں کسٹم حوالدار تنویر کسٹم سپاہی ظفر مختلف شفٹوں میں سمگلروں سے روزانہ اور ہفتہ واری بنیادوں پر رشوت وصول کرتا ہے آضا خیل پولیس نے ملزمان کسٹم اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے نوشہرہ کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا لیکن سپر ٹنڈنٹ سمیت تمام رشوت خور آفسران اور اہلکار دفتر سے فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :