آصف زرداری کاوزیرِاعلیٰ بلوچستان کو فون

شاہ نورانی دربار پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

اتوار 13 نومبر 2016 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان کو فون کر کے شاہ نورانی دربار پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو جلد ہی کرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انھوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :