حافظ آباد،نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نارمل اور ارجنٹ فیسوں میں ہوشربا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

اتوار 13 نومبر 2016 20:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) نادرا کی جانب سے نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نارمل اور ارجنٹ فیسوں میں ہوشربا اضافہ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔سابقہ دور میں نارمل شناختی کارڈ 75روپے اور 150روپے فیس میںجاری کیا جاتا رہا لیکن سمارٹ کارڈکے نام پر عوام کی جیبیں کاٹنا سرا سر نا انصافی ہے ۔سستے اور فوری شناختی کارڈ کا حصول یقینی بنایا جائے،عوام کا حکومت سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی جانب سے نئے شناختی کارڈ کے حصول کی نارمل فیس 150سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 1200روپے کر دی گئی ہے جو کہ اُن کی پہنچ سے باہر ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اُمور زندگی کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کیلئے شناختی کارڈ کااستعمال بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بھاری فیسیں وصول کرنے کی پالیسی عوام کیساتھ سرا سر ناانصافی ہے جو قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ نادرا اہلکارشناختی کارڈ کا کمپیوٹرائزڈ فارم فل کرتے وقت آپس میں خوش گپیوں میں مصروف نظر آتے ہیں جس کے باعث فارم میں اکثرغلطیاں خود کرتے ہیں جس کا خمیازہ بعد میں عوام کو بھاری فیسیںادا کرنے اور پیچیدہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور شناختی کارڈ مقررہ تاریخ پر ملنے کی بجائے کئی ماہ تاخیر سے ملتا ہے۔ کارڈ بر وقت نہ ملنے اُنہیں معمولات زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے شناختی کارڈ کی فیسوں کو کم کیا جائے تاکہ مہنگائی کی پسی ہوئی عوام آسانی سے شناختی کارڈ بنوا سکی

متعلقہ عنوان :