پی ٹی آئی کا وزیر اعظم پر پاناما لیکس ایشو جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، سائرہ افضل تارڑ
وزیر اعظم اور انکے خاندان عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں اب سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے بھی سر خرو اور باعزت بری ہونگے عوام صرف اور صرف ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے، مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی اس ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور روش مستقبل کے لئے کوشاں ہے ، میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 نومبر 2016 20:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنی رہائش گاہ کولو تارڑ پر یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چودھری افضل حسین تارڑ،ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی، نو منتخب چیئر مین یونین کونسلز چودھر ی محمد بخش تارڑ،رائے قمر الزماں کھرل،عابد احسان چٹھہ ،سابق ایم پی اے چودھری سرفراز احمد بھٹی،مسلم لیگی رہنماء خالد محمود بٹ،شہباز احمد ایڈووکیٹ،رائے غضنفر علی کھرل،بشارت رضا بٹ،چودھری ریاض احمد تارڑ سمیت ضلع بھر کے مسلم لیگی چیئر مین اور وائس چیئر مینوں نے شرکت کی ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کہ اس سے پہلے بھی جب پی ٹی آئی والوں نے انتخابات میں دھاندلی کا شور مچایا لیکن سپریم کورٹ نے ان کے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اب وفاقی وزیر خواجہ آصف کی سیٹ کا بھی فیصلہ آ چکا ہے اور اب عمران خان مسلم لیگ ن بارے کوئی نیا بے بنیاد اسکینڈل ڈھونڈ رہے ہیںان کی ایک ایک بات جھوٹ ثابت ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے ،نے روز گار نوجوانوں کو باعزت روززگار فراہم کیا جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ تقری کا یہ سفر اگر اسی رفتار سے جاری رہا تو انشاء اللہ پاکستان بہت جلد ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی اور اس کامیابی کے پیچھے کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملکی تعمیرو قتری کا مشن ہے جو میاں نواز شریف کی کامیابی کی بنیاد ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سکیرٹری چو دھری افضل حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ حافظ آباد میں ضلعی،تحصیل،میونسپل اور یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے ہی امیداوار کامیاب ہونگے اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے ناراض اراکین بھی ہمارے ساتھی ہیں ان سے اصولوں اور حقیقت کی بنیاد پر بات چیت ہو سکتی ہے ۔اس موقع پر یو سی چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں نے بزرگ سیاستدان چودھری افضل حسین تارڑ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.