وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر کراچی سمیت پورے سندھ میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے ہیں ، سینیٹر عبدالقیوم سومرو

اتوار 13 نومبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) صوبائی مشیر برائے مذہبی امور زکواة و عشر سینٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر کراچی سمیت پورے سندھ میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے ہیں امن و امان قائم رکھ کر عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا۔

کہ دہشتگردوں کا نہ مذہب ہے نہ کوئی فرقہ اور نہ ہی ان میں کوئی انسانیت ہے خون کی ہولی کھیلنے والوں کو سزا اور جزا ضرور ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کو دیکھ کر نواز لیگ کے وزراء چودہری نثار سمیت بو کھلاہٹ کا شکار بن گئے ہیں انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے دورے پر جا رہے ہیں ان کی بہترین صلاحیت کار کردگی او عمدہ پالیسیوں کے باعث پنجاب سے نواز لیگ کا صفایا ہو گا اسی وجہ سے نواز لیگ کے وزرا غیر جمہوری رویئے استعمال کرتے ہوئے بچکانہ حرکتیں کر رہے ہیں ان حرکتوں کی وجہ سے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے بیانات دیکر پاکستان کی عوام سے کھلوار کر رہے ہیں جس کا نتیجہ انہیں بھگتنا پڑے گا وفاقی حکومت سندھ سے ناروا سلوک کر کے غیر جمہوری روایات کو جنم دے رہی ہے اس ملک کے غیور عوام پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پر چم تلے اکھٹے ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :