عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ، علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں، ادریس خٹک

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

نوشہرہ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی ( ڈیڈک) نوشہرہ کے چیرمین ادریس خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت انکی اولین ترجیح ہے اور انھوں نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان خیالات کااظہار ادریس خٹک نے اتوار کے روز شیدو محلہ منیر آبادمیںدو کروڑ روپے لاگت سے تعمیر کردہ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرنا انکا مشن ہے اور وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر پورا کرنے کے وعدے کو عملی شکل دے رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے تھوڑے ہی عرصے میں اتنے کام کر دیئے ہیںجو گزشتہ کئی سالوں میں نہیں ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا یونین کونسل شیدو میں کروڑوں کی ترقیاتی کام جاری ہیں اور آئندہ بھی عوام کی بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اب تک (PK15)میں سات ارب روپے کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔انھوں نے کہا کہ مقامی نمائندوں اور عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور ناقص میٹریل کے استعمال پر انھیں آگاہ کریں تاکہ کام معیاری اور دیر پا ہو اور عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :