گوادر پورٹ کا افتتاح پوری قوم کیلئے مبارک موقع ہے ، انجینئر امیر مقام

مخالفین ملک کی ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے اقدامات سے خائف ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر کا دبئی میں خطاب

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ گوادرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح پوری قوم کیلئے مبارک موقع ہے اوراقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی بھر پور توجہ حاصل کر لے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے دبئی میںمسلم لیگ(ن)خلیج کے صدرراناتنویرکی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پرعرب امارات کے مسلم لیگی عہدیداروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پریونائیٹڈعرب امارات کی تمام تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے ۔ امیر مقام نے کہاکہ بیرونی ممالک سے زرمبادلہ کماکرپاکستان بھیجنے والوںکاپاکستان پرسب سے زیادہ حق ہے جنہیںوزیراعظم محمدنوازشریف اورانکی جماعت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی قیادت میںمتحدہے اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے مگربدقسمتی سے بعض عناصرکوملک کی ترقی اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی کامیابی ہضم نہیںہورہی اوروہ پاکستان دشمن عناصرکیساتھ ایک صف میںکھڑے ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں راناتنویرنے مسلم لیگ (ن) کیلئے انجینئرامیرمقام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امیر مقام نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران پاکستا نی عوام سمیت دنیاکو پی ٹی آئی کااصل چہرہ دکھایا ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ(ن) کو مستحکم و منظم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :