کراچی، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے ترقیاتی کام مکمل

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) نیشنل ہائی وے پر واقع 150 ایکڑ وسیع رقبے پر مشتمل ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے آئل ٹینکرز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹینکرز کو یہاں پارک کریں یہ بات ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کراچی میں ٹریفک کی صورتحال ، کراچی میں بڑی بسوں ، لوڈنگ ٹرکس ، ڈمپرز اور آئل ٹینکرز کے شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر پارکنگ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر تمام سہولتوں سے آراستہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے اور آئل ٹینکرز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر تمام آئل ٹینکرز کو یہاں پارک کرنا شروع کریں ایک ماہ کے بعد شیریں جناح کالونی، بلاول چورنگی، سہراب گوٹھ، قائد آباد سمیت کسی بھی علاقے میں یا سڑکوں پر آئل ٹینکرز کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ مختلف موقعوں پر آئل ٹینکرز مالکان کے ساتھ میٹنگز میں حتمی تاریخوں کا فیصلہ کیا گیا لیکن آئل ٹینکرز وہاں منتقل نہیں کئے جاسکے، اب یہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 دسمبر 2016ء کے بعد کسی بھی آئل ٹینکرز کو کراچی میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی اس سلسلے میں مدد لی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اس کی تکمیل سے وسیع پیمانے پر استفادہ کیا جاسکے گا، اس موقع پر آئل ٹینکرز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں 2375 آئل ٹینکرز بیک وقت میں کھڑے کئے جاسکیں گے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کے لئے یہاں انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مجموعی طور پر 150 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس میں 120 ایکڑ رقبہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ اور 30 ایکڑ رقبہ دیگر سہولیات کیلئے مختص ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمینل کے لئے خصوصی طور پر نیشنل ہائی وے تک 36 فٹ چوڑی دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ 54 انچ قطر کی پانی کی لائن سے منسلک 150 ہزار گیلن گنجائش انڈرگرائونڈ اور 60 ہزار گیلن گنجائش کا بالائی ٹینک بھی تعمیرکیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمینل میں 128 بیت الخلاء ، پولیس چوکی، ٹائر ٹیوب شاپس، مساجد، وضو خانے، بینک، ریسٹورنٹس،ہوٹلز،میڈیکل اسٹور جبکہ 7 ہزار 600 فٹ ایریا پر آرام کرنے کیلئے جگہ بھی رکھی گئی ہی

متعلقہ عنوان :