کراچی، خواجہ اظہار الحسن کی سانحہ درگاہ شاہ نوارنی کے سول اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت اور خیریت دریافت

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سانحہ درگاہ شاہ نوارنی کے سول اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم ساتھ ہے۔ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں۔دہشتگردوں کے سامنے مضبوط دیوار بن کے کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم خون کا بڑا عطیہ دینے کے لیئے تیار ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی تمام درگاہوں پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائے اور وہاں ایمرجنسی سینٹرز قائم کئے جائیں۔نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائے اور تمام ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں اور نیشنل ایکشن پر عمل کریں۔انھوں کہا کہ ہماری حکومت کی دہشتگردوں سے نمٹنے کی ناقص حکمت عملی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق سے مالی معاونت کی درخواست کرتے ہیں۔سندھ حکومت بھی سانحہ میں متاثر ہونے والوں کی معاونت کریں۔عوام کے پیسوں کا بروقت استعمال نہ ہو عوام حساب مانگے گے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی جائے وقوعہ ضرور جائیں اور معاملات دیکھیں۔سانحات پر سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی نظر آرہی ہے۔ہیلی کاپٹر حادثات کے لیئے مخصوص ہو اور آپ کبھی استعمال کر لیں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن عوام کو وقت پر ضرور دیا جائے۔غیر ضروری وزرا کو فوری طور پر فارغ کریں

متعلقہ عنوان :