وزیراعظم کا درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ ، شدید زخمیوں 2,2لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 1,1لاکھ فی کس دئیے جائیں گے

اتوار 13 نومبر 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 2,2لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 1,1لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئی5,5لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئی2,2لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کو زخمیوں کی عیادت اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہی۔۔۔(ولی)