پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے رہنمائوں کو منگل کے روز دبئی طلب کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے رہنمائوں کو منگل کے روز دبئی طلب کر لیا جہاں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور اعلیٰ قیادت پہلے سے ہی دبئی میں موجود ہے جس نے منگل کے روز اپنے رہنمائوں کو دبئی طلب کر لیا ہے جہاں ملکی صورتحال سے متعلق اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں سے اپنے سینیٹر ز ،ایم پی ایز ،ایم این ایز اور اہم عہدید اروں کو دبئی طلب کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری دبئی میں مختلف تنظیمی عہدیداروں کے لیے پارٹی رہنمائوں کے انٹر ویوز کریں گے۔