کراچی ،ْمختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی

اتوار 13 نومبر 2016 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے ،ْاس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کیلئے ان جماعتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :