فکر اقبال کی اہمیت ہر دور میں رہی ، آج بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘مقررین

اتوار 13 نومبر 2016 18:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فکر اقبال کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے اور آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے خاص طور پر آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مری کے پرنسپل نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت یوم اقبال 2016کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل مذاکرہ میں مقررین نے زور دیا کہ اقبال کا شاہین آج کا نوجوان ہے لہذا زمہ داری سے فکر اقبال کو پھیلایا جائے۔

اقوام عالم نے علامہ اقبال کے پیغام کو سمجھا اوراور آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ابرار عالم نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں فکر اقبال کا شعور پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اسے سمجھتے ہوئے علاقہ اقبال کے پیغام پر عمل کریں جس طرح ہمارے آبائو اجداد نے قیام پاکستان سے قبل پیغام پر عمل کرتے ہوئے ملک پاکستان حاصل کیا۔ تقریب میں طلباء اور استاتذہ کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔