چین سے موسمیاتی تبدیلوں بارے جنوب جنوب تعاون کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائیگا‘ چیئر مین موسمیاتی تبدیلی کانفرنس

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

مراکش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) مراکش کے وزیر خارجہ اورچیئر مین موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے چیرمین صلاح الدین نے کہا ہے کہ جنوب جنوب تعاون کے نظام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، چین کے ساتھملکر جنوب جنوب تعاون میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔ چین ماسمیاتی تبدیلی میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کی مراکش موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس کے چیرمین صلاح الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوب جنوب تعاون کے نظام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔امید ہے کہ چین کے ساتھ مشترکہ کوشش اور جنوب جنوب تعاون میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوب جنوب تعاون ترقی پزیر ممالک کے لئے نہایت اہم ہے،جس سے ترقی پزیر ممالک کے اتحاد اور مشترکہ تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار میں مدد ملے گی۔

مراکش کے وزیر خارجہ اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے چیئرمین کی حیثیت سے صلاح الدین نے چین کی ترقی پزیر ممالک خاص طور پر افریقی ممالک کے پائدار ترقی کے راستے کو تلاش کرنے کی حمایت پر تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ چین نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :