چین اور ازبکستان کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

، چین ازبکستان کی مالیاتی مدد کرے گا، ازبکستان میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،چینی وزیر خارجہ وان ای کی ازبک ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین ازبکستان کا دہشت گردی ، انتہا اور علیحدگی پسندی کے خاتمے میں باہمی تعاون اور تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے پر اتفاق، چین ازبکستان کو ضروری مالیاتی امداد فراہم کرے گا،چینی حکومت ازبکستان میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابقچین کے وزیر خارجہ وان ای نے اپنے ازبکستان کے ہم منصب عبدالعزیز کامیلوف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

جس میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور ازبکستان نے شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کے منصوبے کے تحت باہمی تعلقات اور تعاون کو نئی بلندی تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر بنیادی تنصیبات اور صنعتی زون کی تعمیر کے سلسلسے میں تعاون کی رفتار کو زیادہ تیز کیا جائیگا۔چینی حکومت ازبکستان میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

چین چینی بینکوں ، ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور شاہراہ ریشم ترقیاتی فنڈ سمیت مختلف اداروں کے ذریعے ازبکستان کے لئے ضروری مالیاتی امداد فراہم کرے گا۔۔ اس کے علاوہ دونوں ملک دہشت گردی ، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خاتمے میں باہمی تعاون کو زیادہ مضبوط بنائینگے تاکہ خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :