فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات ، خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ‘تفصیلات کے مطابق شاداب کالو نی جھنگ روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پچیس سالہ عدنان مسیح ‘چک نمبر 475ج ب تاندلیانوالہ کے قریب پچاس سالہ حق نواز ‘338گ ب گوجرہ کی انیس سالہ اقراء بی بی ‘347ج ب کی دو سالہ مسکان ‘بھلوال سرگودھا کا عمران اور جڑانوالہ کا اقبال ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے ‘جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :