گرین پاکستان بنانے کے منصوبے کے تحت ملک میں 10کروڑ پودے لگائے جائیں گے

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) گرین پاکستان بنانے کے منصوبے کے تحت ملک میں 10کروڑ پودے لگائے جائیں گے، منصوہ جون 2021ء میں مکمل ہو گا، منصوبے کی لاگت 3ارب65کروڑ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان بنانے کے منصوبے کے تحت وفاقی حکومت نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کی دستاویزات کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں 10کروڑ نئے پودے لگائے جائیں گے۔

پروگرام میں وفاق اور چاروں صوبے اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے۔ منصوبے کی کل لاگت3ارب 65کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

وفاق سب سے زیادہ2ارب دے گا جبکہ منصوبے کے لئے پنجاب73کروڑ، سندھ45کروڑ، خیبرپختونخوا20کروڑ اور بلوچستان23کروڑ دے گا۔ منصوبے کے تحت پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی سڑکوں اور نہروں کے کنارے نے پودے لگائے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت چلغوزے ، زیتون اور مینگرود کے پودے لگائے جائیں گے۔

پودے بدین، سکھر، لاڑکانہ، مری، خطہ پوٹھوہار، سبی، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد میں لگائے جائیں گے۔ خوشاب، کھاریاں ، مردان، بنوں اور چارسدہ میں بھی نئے پودے لگائے جائیں گے۔ پشاور ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نئے پودے لگائے جائیں گے، گرین پاکستان پروگرام جون2021ء میں مکمل ہو گا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :