درگاہ شاہ نورانی پر حملہ کرنے والوں کو دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا،میجر جنرل شیرافگن

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) آئی بی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر حملہ کرنے والوں کو دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا دہشتگرد حملے میں 40 افراد شہید ہوئے ہیں ۔ خودکش حملہ آور کا سر اور جسمانی اعضاء مل گئے ہیں ۔ تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں دہشتگرد کس تنظیم سے تعلق تھا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز آئی بی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے درگاہ شاہ نورانی کا دورہ کیا ۔ عینی شاہدین اور تفتیشی ماہرین سے ملاقات کی اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر قلات بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورہ کے بعد میجر جنرل شیرافگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والا دھماکہ خودکش تھا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں سات سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ ، نائن ایم ایم گولیاں اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ منصوبہ بندی کب اور کہاں کی گئی ۔ مزارات کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آٰور کے جسمانی اعضاء مل گئے ہیں ادارے تحقیقات کر رہے ہیں دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :