سپورٹس نیوز )

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر الوئرو پیٹرسن پر میچ فکسنگ کا الزام عائد

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) کرکٹ جنوبی افریقہ(سی ایس ای) نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے سابق بیٹسمین الوئرو پیٹرسن پر طویل اور جاری تحقیقات کے بعد میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا ہے۔35سالہ پیٹرسن ہائیویلڈ لائنز کے کپتان ہیں،جن پر سی ایس اے کے انسداد کرپشن ضابطہ اخلاق کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیاہے،الزام میں2015 رام سلام کے دوران میچ فکس کرنے یا پھر غیرمناسب انداز میں میچز پر اثرانداز ہونا شامل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن بیٹسمین جنہوں نے گزشتہ سیزن لنکا شائر کیلئے کھیلا تھا اس سے قبل انہیں معطل کردیاگیا تھا اور الزامات کا جواب دینے کیلئے ان کے پاس چودہ دن کا وقت ہے۔سی ایس اے کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں رام سلام میں میچ فکسنگ کی کوشش کرنے پر غلام بوڈی،جین سیمز،پومیلیلا مٹشیکوے،ایتھی مبہالاٹی اور تھامی سولی کائل کو طویل عرصے کیلئے پابندیوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔پیٹرسن اس سے قبل انگلش کاؤنٹی ٹیموں ایسکس اور سمرسیٹ کیلئے کھیل چکے ہیں،وہ نان اوورسیز کھلاڑی کے طور پر لنکا شائر کے ساتھ شامل ہوئے تھے اور2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔

متعلقہ عنوان :