بحیرہ روم میں تقریباً ڈیڑھ ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)ہفتہ بارہ اکتوبر کے روز اطالوی کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں نے بحیرہئ روم کی موجوں سے نبردآزما 14 سو تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سردی کے باوجود شمالی افریقہ سے شکستہ حال کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد بدستور جوں کی توں دکھائی دے رہی ہے۔

یہ افراد شمالی افریقی ممالک خصوصا? لیبیا سے کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کر رہے ہیں۔ اطالوی حکام کے مطابق ہفتے کے روز مختلف آپریشنز کے ذریعے چودہ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تارکین وطن سات مختلف کشتیوں میں موجود تھے۔ ان میں چھ کشتیاں ربڑ کی تھیں۔