مالدووا میں صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

چسناو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) مشرقی یورپی ملک مالدووا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سولہ برسوں کے دوران یہ پہلے صدارتی الیکشن ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ دس اکتوبر کو ہوئی تھی اور اٴْس میں ایگور ڈوڈون نے سب سے زیادہ اڑتالیس فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وہ مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔

(جاری ہے)

اٴْن کو خاتون اکانومسٹ مائیا سانڈو کا سامنا ہے۔ ڈوڈون روس نواز سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ہیں۔ خاتون امیدوار یورپ نواز حلقوں کی امیدوار ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق روس نواز امیدوار ایگور ڈوڈون آج کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ روس کے ساتھ گہرے اقتصادی تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ سن 2006 سے 2009 تک رہنے والی کمیونسٹ حکومت میں وزیر اقتصادیات تھے۔

متعلقہ عنوان :