نیپال ،ملک گیر ہڑتال کے دوران دو سو سے زائد افراد گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)نیپالی پولیس نے گزشتہ روزہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران کم از کم 223 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق ماؤنواز سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے سے ہے۔ ہڑتال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے اسی دھڑے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں نے توڑ پھوڑ کے علاوہ مختلف مقامات پر دوکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی تھی۔ نیپالی پولیس کے ترجمان ہیمنٹ ملّا کے مطابق ہڑتالیوں کی توڑ پھوڑ کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہڑتال کرنے والے ماؤ نواز گروپ نے سڑکوں کو بلاک کرنے کی بھی کوشش کی جسے پولیس نے تقریباً ناکام بنا دیا۔