عراق، کرد موصل کی جانب بڑھتے ہوئے عرب آبادی کے مکانات مسمار کر رہے ہیں،ہیومن رائٹس واچ

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ کٴْرد فوجی ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے چھڑانے والے علاقوں میں عرب آبادی کے مکانات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اِس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرد فوج نے بعض عرب دیہات کو پوری طرح تباہ کر دیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی یہ رپورٹ ستمبر سن 2014 سے لے کر مئی سن 2016 کے عرصے سے متعلق ہے۔ نیویارک میں قائم اس بین الاقوامی ادارے کے مطابق عراقی صوبے نینوا میں کرد فوجیوں کی پیش قدمی کے دوران کرکوک اور موصل کے درمیان واقع متنازعہ علاقوں میں عربوں کے مکانات کو تباہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :