امریکی صدر باراک اوباما پیر سے اپنا آخری غیر ملکی دورہ کرینگے

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ پیر کے روز سے شروع ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس چھ روزہ دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے۔ جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اور عالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یونان کے بعد وہ جرمنی آئیں گے اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے علاہ چند اور یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر کے دورے کے آخری منزل پیرو ہے، جہاں وہ ایشیئن اکنامک سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہو رہا ہے۔ لیما میں اوباما چینی صدر شی جن پنگ اور آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بٴْل کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :