پشاور،گلبرگ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کاروائی۔12 افراد گرفتار

سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کر نے پر دو چکن شاپ سیل ،مالکان گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے گلبرک کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔جبکہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کر نے پر دو چکن شاپ کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے گلبرک کے علاقے میں اپنی دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

اس دوران مختلف دکانوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ گران فروشی اور سرکاری نرخ نا مہ آویزاں نہ کرنے پر دو چکن شاپ کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے پشاور کے تمام دوکانداروں کو خبر دارکیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت کریں ۔بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :