صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی حب درگاہ سانحہ کی مذمت

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے حب بلوچستان میںدرگاہ شاہ نورانی پر المناک خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری داعش کی سر تھوپنے سے صاف واضح ہو چکا ہے کہ اس بزدلانہ دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے اور اب وفاق کو پاکستان میں مزید ریاستی دہشت گردی کی موثر روک تھام کیلئے دوسرے ٹھوس اقدامات کے علاوہ جارحانہ خارجہ و سفارتی حکمت عملی بھی اپنانا ہو گی مظفر سید ایڈوکیٹ نے سانحہ میں شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نیز متاثرہ خانداندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔