نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے نیلسن میں7.4شدت کا شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں او ر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آ گئے

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے نیلسن میں7.4شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں او ر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آ گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی کرائسٹ چرچ کے قریب11کلو میٹر ہے ،زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے ۔

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی خوف و حراس کے باعث اپنے ہوٹلوں سے باہر آ گئے ۔پاکستان ویمن ٹیم بھی اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے ،ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی ہوٹل سے با ہر آگئیں ۔ محکمہ شہری دفاع نیوزی لینڈ کے مطابق زلزلے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ میں2011میں 6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں185افراد ہلا ک ہو ئے تھے۔(علی)

متعلقہ عنوان :