شام،حلب میں ایرانی ٹیلی وژن کا سینئر رپورٹر ہلاک

اتوار 13 نومبر 2016 18:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ایران کے سرکاری ٹی وی کا ایک سینئررپورٹر شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن خزائی ہفتے کے روز ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے زیر انتظام ملیشیاؤں کی شامی اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں کی کوریج کے دوران مارا گیا۔انھیں حلب کے مشرقی حصے میں مارٹر گولہ لگا۔

متعلقہ عنوان :