عوام جھوٹی بنیادوں پر مسخ شدہ امن نہیں چاہتے ، یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی

اتوار 13 نومبر 2016 18:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کا کہنا ہے کہ یمنی عوام مسخ شدہ اور جھوٹی بنیادوں پر امن نہیں چاہتے بلکہ وہ مستقل اور جامع امن کے خواہش مند ہیں جو بغاوت کے اختتام پر مبنی ہو۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیبوتی کے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یمنی صدر نے ایک مرتبہ پھر باور کرایا کہ وہ یمن مین قیام امن کے سلسلے میں تین مرکزی بنیادوں یعنی خلیجی منصوبہ ، قومی مکالمے کی کانفرنس کے نتائج اور سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص قرارداد 2216 کو سختی سے تھامے ہوئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان بنیادوں سے ہٹ کر کسی بھی طرح کے خیالات وقت ضایع کرنے کے سوا کچھ نہیں۔