ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے درگاہ شاہ نورانی کے متاثرین کو خون کا عطیہ

اتوار 13 نومبر 2016 18:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کو سول ہسپتال کراچی میں رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی رشید رند کی سربراہی میں بڑی تعداد میں پولیس کمانڈوز زخمیوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے سول ہسپتال پہنچے۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز نے رضا کارانہ طور پر محمدی بلڈ بینک کو خون کے عطیات دیئے ہیں جہاں سے متاثرین کے لئے مزید خون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایس یو کی جانب سے ہسپتال کے ڈاکٹروں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر متاثرین کو مزید خون کی ضرورت ہو تو کافی تعداد میں ایس ایس یو کے کمانڈوز خون کا عطیہ دینے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :