پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا پارٹی رہنما رانا عارف مشتاق کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 13 نومبر 2016 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری، لاہور اربن و رورل کے صدور ولید اقبال ، ظہیر عباس کھوکھر ، حماد اظہر، اشتیاق ملک ، رانا اختر حسین نے شما لی لاہور کے رہنماء رانا عارف مشتاق کی والدہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیں اور دعا کی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دیں۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں رانا عارف مشتاق سے ان کی والدہ کے انتقال پر ایم این اے پرویز ملک، روحیل اصغر، صوبائی وزیر بلال یاسین، فرحان چوہدری ، ارشد خان، فیصل شاہ، جاوید بھٹی، ملک رمضان، ثاقب سلیم بٹ، ملک قاسم ، فہد شہزاد ، امتیاز شیخ،سید راشد ریاض، عاصم میر ودیگرسیاسی ، سماجی و مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔