چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈنے ھائوس ٹیکس کی ریکوری کا نصف ٹارگٹ حاصل کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈنے صرف تین ماہ میں ھائوس ٹیکس کی ریکوری کا نصف ٹارگٹ حاصل کر لیا۔کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چکلالہ کینٹ بورڈ نے سالانہ بجٹ کے موقع پر ھائوس ٹیکس ریکوری کے ضمن میں 24کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا تھا جسے مالی سال کے اختتام تک حاصل کیاجانا تھا تاھم بہتر انتظامی اقدامات کی بدولت مالی سال کے صرف پہلے تین ماہ میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری ھائوس ٹیکس کی مد میں کی گئی جو کہ مقررہ ہدف کا تقریباً 52فی صدبنتا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنٹ ریونیو چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ محمد صدیق نے اے پی پی کو بتایاکہ واٹر چارجز کی مد میں موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تقریباً دو کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جا چکی ہے جبکہ 2016-17کا ہدف ساڑھے پانچ کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح 37.7فی صد مجموعی ٹارگٹ کا پہلے تین ماہ میں حاصل کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ناجائز کنکشنز چیک کرنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ ایسے ناجائز کنکشن بے نقاب کریں گی جن کا چکلالہ کینٹ میں ریکارڈ موجود نہیں ۔