گوادر بندرگاہ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز معاشی تاریخ کا سنگ میل ہے ،نصر اللہ

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر بندرگاہ سے عالمی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج، ن لیگ کی حکومت اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے جنہوں نے پورے عزم و یقین کے ساتھ اس منصوبے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بندر گاہ سے بین الاقوامی منڈیوں کو تجارتی سامان کی ترسیل ایک ایسا خواب تھا جس کو شرمندہ تعبیر ہونے سے روکنے کیلئے ہمارے دشمنوں نے بہت کوشش کی اور ہمارے بعض عاقبت نا اندیش سیاسی لیڈروں نے بھی دانستہ یا نا دانستہ دشمنوں کے ان مذموم عزائم میں اس کا ساتھ دیا۔