سی پیک سے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی،عامر اقبال

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے تجارتی سامان کی ترسیل کے ؔآغاز پرقوم اور تاجر برادری مبارکباد کی مستحق ہے ،گوادر پورٹ پر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ہمراہ غیر ملکی سفیروں کا ہونا غیر ملکی سرمایا کاروں کا پاکستان پراعتمادکی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی معشیت اب ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ سی پیک پاکستان کی معیشیت کی نہ صرف سمت متعین کرے گا بلکہ علاقائی تجارت کے فروغ اور نیٹ ورکنگ کے لیے عمل انگیز کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی معاشی ترجیحات اور جہتوں کے تنا ظر میں چین کے معاشی تصور ایک سڑک ایک پٹی(One Road, One Belt)کے تحت پاکستان کی شمولیت ہمارے تابناک مستقبل کی ضمانت بنے گا۔

(جاری ہے)

سی پیک سے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی ۔سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے مغربی ، وسطی اور مشرقی روٹس چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے گزرتے ہیں اس سے پاکستان کے سارے صوبے فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ریلوے اور روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنائے اور توانائی کے منصوبے جلد مکمل کرے تاکہ سی پیک کے فوائد سے حقیقی معنوں میں استفادہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار میں راولپنڈی اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی پیک کے چوتھے مرحلے میں اقتصادی صنعتی زون کی توسیع کے منصوبوں میں راولپنڈی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :