تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ویسٹریج پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کچھ اشخاص ڈکیتی کی نیت سے قبرستان شاہ پیارا کے علاقہ میں موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کرکے ذاکر اللہ مسلح پستول 30بور معہ 7روند ، امین مسلح پستول 30بور معہ6روند ،زاہد مسلح پستول 30بور معہ 6روند ، نقیب مسلح پستول 30بور معہ 5روند اور وقار مسلح پستول 30بور معہ 06روند کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :