راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قمار بازوںکیخلاف کارروائی،6ملزمان گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قمار بازوںکیخلاف کاروائی کرتے ہوئی6ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گنجمڈی پولیس نے خرم سے 1220گرام چرس ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے واجد سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے فہیم سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے ماجد سے 1عدد پستول 30بور معہ 5روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے افراز کو غیر قانونی طور پر سلنڈر وں میں گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے سلنڈر اور آلات ریفلنگ ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے ضیاء الحق کالونی کے علاقہ میں بذریعہ ٹی وی کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے زاہد اور اسامہ کو گرفتار کر کے ان سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 15000روپے اور 2عدد موبائل فون اور ٹی وی برا ٓمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :