بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے حادثات کی روک تھام کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایاکہ دورانِ سفر موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ موٹر سائیکل سے گرنے کے صورت میں اکثر خطرناک چوٹیں سر میں لگتی ہیں جو جان لیوا اور معذوری کا سبب بنتی ہیں لیکن دوران ڈرائیونگ جب ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے گا تو اس صورت میں سر مکمل محفوظ رہتاہے انہوںنے کہا کہ اسی مقصد کے پیش نظر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں تمام سیکٹر انچارجز، بیٹ انچارجزاور پوئنٹ پر تعینات وارڈن افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کو مزید تیز کریں اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے متعلق بریف کریں ۔