مرغبانی کا کورس (آج )سے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں شروع ہوگا

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس (آج)14 نومبرسے شروع ہوگا ۔ مرغبانی کے تربیتی کورس کا بنیادی مقصد شعبے سے وابستہ افراد کی استعداد کار میں اضافہ ہے ۔

(جاری ہے)

کورس کے اوقات کار صبح 08:30 سے دوپہر 01:00 تک ہونگے۔ کورس کی کوئی فیس نہیں ہے ․ مرغبانی کے اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ, شمس آباد راولپنڈی سے درخواست فارم حاصل کرکے اپنی درخواستیں 14 نومبر2016کو صبح 09:00 تک دفتر میں جمع کراسکتے ہیں۔