راولپنڈی میں مگس بانی کا تربیتی کورس (آج) شروع ہو گا

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)شعبہ مگس بانی سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے شعبہ مگس بانی راولپنڈی کے زیرِ اہتمام مگس بانی کا 5 روزہ تربیتی کورس(آج) 14 نومبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کورس کا مقصد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کاروبار کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر سکیں۔ اس کورس کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔شعبہ مگس بانی راولپنڈی کے مطابق خواہش مند حضرات شعبہ مگس بانی و حشرات اثمار کے دفتر ایگریکلچر کمپلیکس راولپنڈی یا فون نمبر 051-9292071 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔