بڈگام میں بھارتی فورسز نے چھاپے کے دوران 14نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

اتوار 13 نومبر 2016 17:50

․ سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے سوزیتھ نارہ بل میںرات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران کم ازکم 14نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے نارہ بل کے مقدم محلہ اور گوری محلہ میںگھروں میں داخل ہونے سے پہلے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔

ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ فورسز نے کھڑکیوں کے شیشوں ، ٹیلی ویژنوں، ریفریجریٹروں اوردیگر گھریلوسامان کے علاوہ باہرکھڑی گاڑیوں کی شدید توڑ پھوڑ کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کئی خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے کہا کہ فورسز 14نوجوانوں کو گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئیں۔

متعلقہ عنوان :