شاہ نورانی حادثہ میں لاپتہ، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لئے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے، گورنر سندھ کی چیف سی پی ایل سی کو ہدایت

اتوار 13 نومبر 2016 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب کو ہدایت کی ہے کہ شاہ نورانی حادثے میں لاپتہ، زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لئے لواحقین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے لواحقین سے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے کوائف سی پی ایل سی کے نمبر 35662222,35682222, 1102 پر لکھوائیں تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد مل سکے۔