دوبارہ عمرہ کیلئے عائد کی گئی فیس واپس نہیں لی گئی ، سعودی وزارت حج وعمرہ

اتوار 13 نومبر 2016 17:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ یا اس سے زائد عمرہ پر عائد کی گئی فیس واپس نہیں لی گئی ہے جبکہ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات یا خبریں محض افواہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت حج وعمرہ کے گائیڈنس و اطلاعاتی مرکز کے افسر اسامہ خان کے حوالے سے بتایا کہ دوسری مرتبہ حج یا عمرہ پر عائد فیس واپس لئے جانے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ حج اور عمرہ کرنے والوں سی2000 سعودی ریال کی فیس وسول کی جائیگی ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ فیس واپس نہیں لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :