خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی کا اجلاس، تین آفیشلز پر پانچ سال کی پابندی

ریجنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ 24 نومبر سے پشاور میں ہوگی

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے ڈسپلنکی خلاف ورزی پر تین اضلاع کے تین آفیشلز پر پانچ پانچ سال کی پابندی عائد کردی گزشتہ روز صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز صدر کیپٹن (ر) طارق حیات منعقد ہوا ان کے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین و سینئر نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سابق آئی جی سعید خان، جنرل سیکرٹری سید ظاہر شاہ ،انٹر نیشنل ہاکی ریفری فیض احمد فیضی اور خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے صدور اور سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 18 نومبر کے بجائے 24 نومبر کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں منعقدہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں متفقہ م قرار داد منظور کی گئی جس میں پی ایچ ایف کے ملازم نوید عالم کے کردار اورپی ایچ ایف کے خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی گئی صدرصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر طارق حیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبرکو ہر حال میں پشاور لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کرائیں گے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن منتخب ایسوسی ایشن ہے جس میں تمام فیصلے مشاورت سے کرائے جاتے ہیں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہاکی ایسوسی ایشن کو فیڈریشن نے ایک پیسہ نہیں دیا کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ہماری اپنی آرگنائزنگ کمیٹی اور آفیشلز موجود ہیں کالی بھیڑے ہاکی ایسوسی ایشن کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نوید عالم کے فیڈریشن کو خط بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور کے فیصلے صوبے پر مسلط ہونے نہیں دیا جائے گا صوبائی ایسوسی ایشن کی کارکردگی سب سے بہترین رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ایسوسی ایشن کے معاملات میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مشاورت سے کیا جائے گا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر لیاقت، شوکت حیات پر پانچ پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

طارق حیات نے کہا کہ غلط پالیسیوں کے باعث قومی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر ہے پی ایچ ایف کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے سب کو قومی پرچم کی سربلندی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لیکر آگے بڑھا جائے پشاور میں بہترین سہولتیں دستیاب ہیں صوبائی سطح کا ٹورنامنٹ پشاور میں کرایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ظاہر شاہ نے کہا کہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی کارکردگی شاندار رہی ہے لاہور میں قومی مقابلوں میں فائنل تک رسائی حاصل کی اس کے علاوہ صوبوں میں خیبر پختونخوا سر فہرست ہے سرگرمیاں سب سے زیادہ ہیں ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملات میں مداخلت قابل افسوس ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :