حاجی صلاح الدین اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان امن سولجر پارٹی میں شامل

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) حاجی صلاح الدین اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان امن سولجر پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہو ں نے اس بات کا اعلان اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی چیئرمین کمانڈر مجیب اللہ بھی موجود تھے ، حاجی صلاح الدین نے کہاکہ پاکستان میں امن سولجر پارٹی ایک محب وطن پارٹی ہے اور ملک دوست دیانتدار اور پاکستانی عوام کی پارٹی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں انسانیت ، اسلام ، افواج پاکستان ، ایف سی ، پولیس میڈیا اور غریب عوام کی خدمت کیلئے دن رات تیار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :