شاہ نوارنی مزار میں جانے والوں میں حیدرآباد کے 60سے زائد افراد لاپتہ

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کوئٹہ +کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نوارنی مزار میں جانے والوں میں حیدرآباد کے 60سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔حیدراباد کے علاقے پھلیلی ساگر کالونی سے 60سے زائد افراد جمعرات کی شب بس میں سوار ہو کر شاہ نورانی مزار کے لیئے روانہ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن تاحال کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا لاپتہ ہونیواں کے نام نعمان، فراز، اسلم، مسمات فرزانہ، نور احمد، عیدو، زاکر ظفر، عظمی ظفر، ثناء ظفر، روزینہ ظفر، سروری ظفر، سلطانہ، مشتاق، صابرہ مشتاق، رحمت، ارمان ظہیر، سمیت دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ،ْ تمام موبائل فون بند پڑے تھے ۔