خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میجر جنرل شیر افگن نے شاہ نورانی کے مزار کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ دھماکے کے منصوبہ سازوں تک پہنچ گئے ہیں۔آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ادھرکمشنر قلات ڈویڑن ہاشم غلزئی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، سیکورٹی میں کوئی غفلت پائی گئی تو غفلت کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔

متعلقہ عنوان :