پاکستان علماء کونسل کا انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے ،ارض حرمین الشریفین کے دفاع وتحفظ کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

ومبر سے 30 نومبر تک لاہور سے رحیم یار خان تک قافلہ بیداری مسلم چلایا جائیگا‘ طاہر محمود اشرفی ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی و دیگر کا خطاب پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد اور سیکرٹری جنرل علامہ شبیر احمد عثمانی کو منتخب کر لیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور اسلامی دنیا میں ابھرنے والے خطرات سے آگاہی اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور تحفظ کیلئے ملک گیر مہم چلائے گی ، 27 نومبر سے 30 نومبر تک لاہور سے رحیم یار خان تک قافلہ بیداری مسلم چلایا جائے گا،پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد اور سیکرٹری جنرل علامہ شبیر احمد عثمانی کو منتخب کر لیا گیا ۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، ناظم انتخابات مولانا ایوب صفدر ، مولانا اسد اللہ فاروق نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مجلس علماء اور بلوچستان میں مزار پر حملہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازش ہے ۔

پاکستان دشمن عناصر کو سی پیک قبول نہیں لیکن سی پیک کی تکمیل ہو کر رہے گی ۔ پوری قوم سی پیک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں اتحاد امت کانفرنس کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مکة المکرمہ پر حوثی دہشت گردوں کی طرف سے میزائل حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے اور اس سلسلہ میں عالمی سطح پر علماء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ ہم احتساب چاہتے ہیں لیکن تمام ملک کو لوٹنے والوں کا کسی ایک فرد یا خاندان کا احتساب انتقام لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے دارالافتاء پاکستان کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تا کہ عوام الناس کی فکری ، نظریاتی اور دینی رہنمائی ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس آزادانہ منصفانہ فیصلہ کی قوم منتظر ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں انہیں قبول کریں گی۔ پاکستان علماء کونسل صوبہ پنجاب کے مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیاجن میں صوبائی سر پرست مولانا پیر نعیم اللہ فاروقی ، صدر پنجاب مولانا حافظ محمد امجد ، نائب صدر مولانا نعمان حاشر ، نائب صدر مولانا محمد شفیع قاسمی ، نائب صدر مولانا قاری محمد مشتاق لاہوری ، سیکرٹری جنرل مولانا علامہ شبیر احمد عثمانی ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا انوار الحق مجاہد ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد طیب ، رابطہ سیکرٹری مولانا احسان احمد حسینی ، سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اشفاق پتافی ، سالار مولانا اسید الرحمن کو منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں حافظ امجد محمود معاویہ گجرانوالہ ، مولانا فہیم الحسن شیخوپورہ ، مولانا رسال الدین آزاد قصور ، مولانا اعظم فاروق فیصل آباد ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا احمد مکی مظفر گڑھ ، مفتی عمر فاروق خانیوال ، مولانا شکیل الرحمن اوکاڑہ ، مولانا سید عبد الغفار شاہ حجازی لودھراں ، مولانا سعد اللہ شفیق رحیم یار خان ، مفتی وحید احمد ناروال ، مولانا حفیظ الرحمن راوالپنڈی ، مولانا مفتی امجد محمود ساہیوال ، مولانا طارق ندیم پاکپتن ، مولانا کلیم اللہ ننکانہ ، مولانا ابو بکر حمزہ چکوال ، مولانا وقار عثمانی سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹری بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :