لکی مروت ،ْ تھانہ تجوڑی کے علاقے آدمزئی میں دو موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) تھانہ تجوڑی کے علاقے آدمزئی میں دو موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق مدعی خالد حمید نے تھانہ تجوڑی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی خان محمد ساتھی جاوید کے ہمراہ کسی رشتہ دار کی بیمار پرسی کے لئے موٹر سائیکل پر آدمزئی جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزم تعریف اللہ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے مدعی کے مطابق ملزم کے ساتھ ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :